بزنس مین جہاز کو آٹو پائلٹ پر لگا کر لڑکی سے جنسی تعلق میں مشغول

May 22, 2019 12:37 pm0 commentsViews: 2

کراچی (نیوز ڈیسک) ایک کروڑ پتی بزنس مین کو اپنے نجی طیارے کو آٹو پائلٹ پر لگا کر لڑکی سے جنسی تعلق میں مشغول ہوجانے پر جیل بھیج دیا گیا۔ عدالتی دستاویز کے مطابق اسٹیفن بریڈلے میل نامی کاروباری شخصیت نے 15 سالہ لڑکی کے ساتھ جنسی تعلق میں مشغول ہو جانے کے لیے اپنے جہاز کو آٹو پائلٹ پر رکھ دیا تھا، لڑکی کی والدہ نے نیوجرسی کے تاجر سے رابطہ کرکے اسے اپنی بیٹی کو جہاز اڑانے کے اسباق دینے کو کہا تھا۔ 53 سالہ تاجر کی جانب سے ناجائز جنسی طرز عمل اور چائلڈ پورنو گرافی حاصل کرنے کے لیے بین الریاستی سفر کے الزامات کا اعتراف کرنے کے بعد اسے کم سے کم 5 سال کے لیے جیل بھیج دیا گیا ہے۔