نسوانی آواز میں فون کرکے دوستی کرنے والا اغوا کار گرفتار

May 22, 2019 12:40 pm0 commentsViews: 2

سکھر (مانیٹرنگ ڈیسک) ایس ایس پی کشمور سید اسد رضا شاہ کے مطابق پولیس کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ نسوانی آواز کے جھانسے میں لوگوں کو بہلا پھسلا کر اغوا کرنے کی وارداتیں انجام دینے والے گروہ کے کارندے مہر پل کے مقام پر واردات کی نیت سے موجود ہے جس پر پولیس کی ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی جو جائے وقوعہ پر پہنچی تو اغوا کاروں نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی، پولیس نے جوابی فائرنگ کی اس دوران پولیس نے اغوا کار گروہ کے ایک کارندے کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ جس کی شناخت رمضان کے نام سے ہوئی ہے جبکہ اغوا کار کے دیگر 3 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں جن کی گرفتاری کے لیے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔