نیو کراچی میں ڈانسر ڈکیت گروپ کی شہریوں سے اسلحہ کے زور پر لوٹ مار

May 22, 2019 12:43 pm0 commentsViews: 7

کراچی (کرائم رپورٹر) کراچی کے ڈاکوئوں نے بھی فلمی ولن اسٹائل اپنا لیا، نیو کراچی میں واردات کے وقت ایک ڈاکو ناچتا رہا اور 2 ڈاکو شہریوں سے لوٹ مار کرتے رہے۔ تفصیلات کے مطابق نیو کراچی کے علاقے میں ڈانسر گروپ کی شہریوں سے لوٹ مار کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو ڈاکو اسلحے کے زور پر شہریوں کو روک کر لوٹ مار کر رہے ہیں اور ڈاکوئوں کا تیسرا ساتھی ناچتا رہا جبکہ واردات کے بعد ڈاکو بلاخوف سکون سے فرار ہوگئے جبکہ ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا کی زینت بنی رہی۔