صبح سویرے منگھوپیر میں شہزور الٹنے سے ایک شخص ہلاک

May 22, 2019 12:43 pm0 commentsViews: 10

حادثہ ہمدرد یونیورسٹی کے قریب پیش آیا، دو افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں اسپتال پہنچادیا گیا
کراچی (کرائم رپورٹر) صبح سویرے منگھوپیر ہمدرد یونیورسٹی کے قریب شہزور ٹرک الٹنے سے ایک شخص ہلاک جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق منگھوپیر کے علاقے ہمدرد یونیورسٹی کٹی پہاڑی کے قریب تیز رفتار بے قابو شہزور ٹرک الٹ گیا جس کے نتیجے میں 32 سالہ امان اللہ بلوچ موقع پر ہی جاں بحق جبکہ دو افراد فیض محمد ولد فتح محمد اور 38 سالہ کریم بخش ولد رضا محمد زخمی ہوگئے۔ متوفی کی لاش اور زخمیوں کو فوری طور پر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کیا۔ حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کا تعلق بلوچستان سے بتایا جاتا ہے۔