فرشتہ قتل کیس: 3 افراد گرفتار، ایس ایچ او کیخلاف مقدمہ درج

May 22, 2019 1:33 pm0 commentsViews: 8

اسلام آباد: فرشتہ قتل کیس میں پولیس نے شک کی بنیاد پر 3 افراد کو گرفتار کرکے ایس ایچ او شہزاد ٹاؤن کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ننھی فرشتہ قتل کیس میں ایس ایچ او شہزاد ٹاؤن کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، مقدمہ مقتول بچی فرشتہ کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ واقعہ میں ملوث اہلکاروں اور ایس ایچ او کے خلاف مجرمانہ غفلت برتنے پر کارروائی کی جائے، ایف آئی آر کے بجائے پولیس اہلکار تھانے کی صفائیاں کرواتے رہے جب کہ ایس ایچ او نے بچی کو ڈھونڈنے کے بجائے کہا کہ کسی کے ساتھ بھاگ گئی ہوگی، بچی کو ڈھونڈنے اور ایف آئی آر کے اندراج کے لیے تھانے کے کئی چکر لگائے۔

دوسری جانب 3 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جن میں 2 افغانی اور ایک پنجابی شامل ہیں، حراست میں لیے گئے افراد میں سے ایک شخص کی بیٹی مقتولہ کی سہیلی ہے، حراست میں لیے گئے افراد مقتول بچی کے ہمسائے کے لوگ ہیں۔