رمضان المبارک میں اولین ترجیح عبادت ہے ٗمیرا

May 23, 2019 12:49 pm0 commentsViews: 6

لاہور (آئی این پی) نامور اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں میری اولین ترجیح عبادت ہے، غرباء کی مدد کرکے دل کو جتنا سکون ملتا ہے الفاظ میں بیان نہیں کرسکتی۔ روزانہ کی بنیاد پر سب سے زیادہ وقت قرآن پاک پڑھنے پر گزارتی ہوں، روزے بھی پورے رکھتی ہوں اور اس دوران کسی فلم، ڈرامے یا کمرشل کی شوٹ میں بھی حصہ نہیں لیتی۔ میری ساری توجہ عبادت پر ہوتی ہے۔