ماربل کے کارخانے کے مالک کو 10 لاکھ بھتے کی پرچی سنگین نتائج کی دھمکی

May 23, 2019 12:49 pm0 commentsViews: 10

منگھوپیر میں نامعلوم ملزمان کارخانے کے باہر کھڑے ملازم کو پرچی تھما گئے، 3 روز کا وقت دیا تھا
کارخانے کے مالک نے فوری پولیس سے رابطہ کرلیا، مدعی کی شکایت پر مقدمہ درج کرلیا گیا
کراچی (کرائم ڈیسک) بھتہ خور مافیا نے ماربل کے کارخانے کے مالک کو 10 لاکھ بھتے کی پرچی دے دی، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق منگھوپیر کے علاقے میں واقع ماربل کے کارخانے کے مالک کو نامعلوم بھتہ خور گروپ کے کارندے بھتے کی پرچی دے کر فرار ہوگئے، کارخانے کے مالک نے بھتے کی پرچی ملتے ہی پولیس سے رابطہ کیا اور بتایا کہ 2 روز قبل نامعلوم ملزمان اس کے کارخانے پر آئے تھے اور باہر کھڑے ملازم کو ایک پرچی دے گئے جس میں لکھا تھا کہ 10 لاکھ روپے 3 روز میں ادا کرو، بصورت دیگر سنگین نتائج کے لیے تیار رہنا۔ پولیس نے کہاکہ مدعی کی شکایت پر واقعہ کا مقدمہ 153/19 نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کر لیا گیا ہے۔