ماڈل کورٹ حیدرآباد ایم کیو ایم کارکن کو پھانسی کا حکم

May 23, 2019 12:49 pm0 commentsViews: 10

زبیر پر نوجوان حسام قائم خانی کے قتل کا جرم ثابت، 10 سال قید بامشقت اور 50 ہزار جرمانہ بھی عائد
حیدرآباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ماڈل کرمنل ٹرائل کورٹ حیدرآباد نے قتل کا جرم ثابت ہونے پر ایم کیو ایم کے کارکن کو پھانسی، 10 سال قید بامشقت اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔ ماڈل کرمنل ٹرائل کورٹ کے جج احسان خان درانی نے 2010ء میں سٹی تھانے کی حدود میں نوجوان حسام قائم خانی کے قتل کیس کی سماعت کی، سماعت کے بعد جرم ثابت ہونے پر عدالت نے ایم کیو ایم کے کارکن مجرم زبیر کو پھانسی، 10 سال قید بامشقت اور 50 ہزار روپے جرمانے کا حکم سنا دیا۔ مقدمے میں نامزد دیگر دو ملزمان محمد علی اور شریف عرف کالیا کو اشتہاری مجرم قرار دیتے ہوئے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔