گلستان جوہر کے ریسٹورنٹ میں نوجوانوں کا ویٹر اور مالک پر تشدد

May 23, 2019 12:49 pm0 commentsViews: 7

کراچی (کرائم رپورٹر) گلستان جوہر کے ریسٹورنٹ میں فیملی ایریا میں بیٹھنے سے منع کرنے پر نوجوان مشتعل ہوگئے، ریسٹورنٹ مالک اور ملازمین کو تشدد کا نشانہ بنانا شروع کردیا، اسی دوران نامعلوم افراد نے شدید ہوائی فائرنگ بھی کردی۔ علاقے میں خوف و ہراس پھیلنے کے ساتھ ریسٹورنٹ میں بھگدڑ مچ گئی، پولیس نے ریسٹورنٹ کے مالک محمد اسرار صدیقی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔