عیدالفطر پر وفاقی ملازمین 5، صوبائی 4 سرکاری چھٹیوں سے لطف اندوز ہو سکیں گے

May 23, 2019 12:54 pm0 commentsViews: 8

کراچی (آئی این پی) عیدالفطر پر وفاقی 5 اور صوبائی محکموں کے ملازمین 4 سرکاری چھٹیوں سے لطف اندوز ہو سکیں گے، اگر چاند 4 جون کو نظر آتا ہے تو عیدالفطر پر 5 جون کو ہوتی ہے تو بدھ جمعرات جمعہ 5، 6، 7 جون کو چھٹی ہوگی۔ ہفتہ اتوار کی وفاقی محکموں کی ہفتہ وار چھٹیاں ہوں گی، عام طور پر وفاقی اور صوبائی حکومتیں عیدالفطر پر تین چھٹیوں کا اعلان کرتی ہیں اس طرح 5 سے 7 جون تک عیدالفطر کی چھٹیاں ہوں گی۔ اس کے بعد ہفتہ اور اتوار کی چھٹی ہوگی، تاہم صوبائی حکومت اور نجی اداروں کے ملازمین کو 8 جون ہفتہ کو آفس آنا ہوگا جبکہ وفاقی محکموں کے ملازمین 5 چھٹیوں کے مزے لے سکیں گے۔