ایران اور عراق داعش پر مشترکہ فلم بنائیں گے

May 23, 2019 12:57 pm0 commentsViews: 9

تہران (آن لائن) عراق کے وزیر ثقافت عبدالامیر الحمدانی نے کہا ہے کہ ایران اور عراق داعش دہشت گرد گروہ کے خلاف جنگ کے عنوان کے تحت ایک مشترکہ فلم بنائیں گے۔ یہ بات عبدالامیر الحمدانی نے عراق میں تعینات ایران کے ثقافتی قونصلر غلام رضا اباذری کے ساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ عراقی وزیر ثقافت نے مزید کہاکہ سنیما صنعت کے میدان میں ایران اور عراق کے درمیان مشترکہ فلم بنانے کے حوالے سے بہت سارے خیالات موجود ہیں۔