بیوی سے تنگ شوہر گھر جانے کے بجائے جیل جانے پر بضد

May 23, 2019 12:55 pm0 commentsViews: 16

نیویارک (نیٹ نیوز) امریکا میں ایک شخص نے بیوی کے خوف سے گھر جانے کے بجائے جیل جانے کو ترجیح دی اور پولیس کو خود کو گرفتار کرنے پر مجبور کردیا۔ امریکی ریاست فلوریڈا کی مصروف شاہراہ سے 70 سالہ لیونارڈ اولسن نامی امریکی شہری کو گزشتہ ہفتے گرفتار کیا گیا تھا۔ شہری کو ایک مصروف شاہراہ پر اپنی گاڑی کی کھلی چھت سے بازو پھیلا کر کھڑے ہوئے دیکھا گیا۔ پولیس افسر کی جانب سے اسے مطلع کیا گیا کہ اس کرتب کی ویڈیو بھی موجود ہے، یہ سنتے ہی اولسن نے اپنی کہانی تبدیل کردی اور کہا کہ وہ ایسا صرف اس لیے کر رہا تھا کہ اسے پولیس گرفتار کرلے کیونکہ وہ اپنی بیوی کے پاس واپس نہیں جانا چاہتا۔