سیکریٹری خزانہ عہدے سے فارغ

May 23, 2019 1:56 pm0 commentsViews: 4

سیکریٹری خزانہ یونس ڈاگھا کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یونس ڈاگھا کو ان کے عہدے سے ہٹانے کے بعد انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید تفصیلات کے مطابق سیکریٹری کابینہ ڈویژن نوید کامران بلوچ کو یونس ڈھاگا کی جگہ نیا سیکریٹری خزانہ تعینات کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ حال ہی میں وفاقی حکومت نے یونس ڈھاگا کو سیکریٹری خزانہ کے ساتھ سیکریٹری ریونیو کا اضافی چارج بھی دیا تھا۔