فیس بک کا 3 ارب جعلی اکائونٹس بند کرنے کا دعویٰ

May 25, 2019 1:24 pm0 commentsViews: 7

نفرت انگیزی پر مبنی 70 لاکھ سے زائد پوسٹوں کو بھی ہٹادیا گیا جو بڑا ریکارڈ ہے
نیویارک (این این آئی) فیس بک نے 6 ماہ کے دوران پہلی مرتبہ 3 ارب جعلی اکائونٹس کو بند کیا ہے۔ اس کے علاوہ 70 لاکھ سے زائد نفرت انگیز پوسٹس کو بھی ہٹایا گیا ہے جوکہ ایک بہت بڑا ریکارڈ ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فیس بک نے اپنی تازہ ترین نافذ العمل رپورٹ شائع کردی جس میں اکتوبر 2018ء سے مارچ 2019ء کے دوران مختلف اکائونٹس اور پوسٹس کے خلاف کی جانے والی کارروائی کی تفصیلات شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ان چھ ماہ کے دوران فیس بک نے پہلی مرتبہ تین ارب جعلی اکائونٹس کو بند کیا ہے۔ اس کے علاوہ 70 لاکھ سے زائد نفرت انگیز پوسٹس کو بھی ہٹایا گیا ہے۔ فیس بک کے مطابق ہٹائے گئے جعلی اکائونٹس کی تعداد میں اضافہ اس لیے ہوا ہے کیونکہ کچھ بُرے عناصر خودکار طریقوں کے استعمال سے انہیں تخلیق کر رہے تھے۔