دنیا کی تیز ترین مقناطیسی ٹرین بنانے کا چینی دعویٰ

May 25, 2019 1:34 pm0 commentsViews: 26

بیجنگ ( مانیٹرنگ ڈیسک) چینی انجینئرز نے دنیا کی تیز ترین مقناطیسی ریل گاڑی تیار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جو 600 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرسکتی ہے۔ چین کے پاس پہلے ہی دنیا کا تیز ترین ٹرین ریل کا نظام موجود ہے تاہم حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں مسافروں کا سفر میں خرچ ہونیوالا وقت کم سے کم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اس لئے بیجنگ میں پہلی پروٹوٹائپ مقنا طیسی ٹرین تیار کی گئی ہے جو مختلف تجربات اور آزمائشوں کے بعد شنگھائی اور بیجنگ کے درمیان 5 گھنٹے30 منٹ کا فاصلہ30 منٹ میں طے کریگی۔ انجینئرز کا دعویٰ ہے کہ اس کی رفتار یورپی ممالک کے درمیان چلنے والی یورو اسٹار سے دگنی ہے۔