غیر رجسٹرڈ موبائل فون کی رجسٹریشن کے لیے 8484 کوڈ سروس شروع

June 3, 2019 1:40 pm0 commentsViews: 11

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے موبائل کوڈ کے ذریعے غیر رجسٹرڈ موبائل کی رجسٹریشن کا آغاز کر دیا۔ پی ٹی اے نے مذکورہ سہولت صارفین کے لیے شروع کی ہے۔ پی ٹی اے کے مطابق غیر رجسٹرڈ موبائل فون کی رجسٹریشن کے لیے 8484 کوڈ سروس شروع کر دی گئی ہے جس کے مطابق مذکورہ کوڈ پر ایس ایم ایس یا کال کرکے موبائل رجسٹرڈ کروایا جاسکتا ہے۔ پی ٹی اے کے مطابق موبائل رجسٹرڈ نہ ہونے کی صورت میں بند کر دیے جائیں گے۔