عالمی ادارہ صحت کا پاکستان میں پولیو کیسز پر اظہار تشویش

June 4, 2019 2:31 pm0 commentsViews: 7

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی ادارہ صحت( ڈبلیو ایچ او) نے پاکستان میں پولیو کے کیسز میں اضافے پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے سفری پابندیوں میں3ماہ کی توسیع کردی ہے۔ عالمی ادارے کے مطابق پاکستان میں انسداد پولیو پروگرام درست سمت میں کام نہیں کررہا۔ ڈبلیو ایچ او کے مطابق پاکستان کے مختلف شہروں کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔