کے پی کے میں خاتون کے ہاں 5 بچوں کی پیدائش

June 10, 2019 1:29 pm0 commentsViews: 13

کوہاٹ (این این آئی) خیبر پختونخوا کے جنوبی ضلع کرک میں ایک خاتون نے 5 بچوں کو جنم دیا ہے، تمام بچے زندہ سلامت اور صحت مند ہیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز ضلع کرک کی تحصیل تخت نصرتی کے علاقے گنڈیری خٹک کے رہائشی گل غنی کی اہلیہ نے پانچ بچوں کو جنم دیا، گل غنی نے 5 بچوں کی پیدائش پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا اور کہا ہے کہ وہ بہت خوش ہے۔