ٹرمپ نے چاند کو مریخ کا حصہ قرار دے دیا

June 10, 2019 1:29 pm0 commentsViews: 7

نیویارک (آئی این پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چاند کو مریخ کا حصہ قرار دے کر دنیا بھر کے ماہرین فلکیات کو اچھنبے میں ڈال دیا۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چاند کو مریخ کاحصہ قرار دے کر دنیا بھر کے ماہرین فلکیات کو اچھنبے میں ڈال دیا، گزشتہ روز انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ اتنا خرچ کرنے کے بعد ناسا کو چاند پر جانے کی بات نہیں کرنی چاہیے، ہم 50 سال پہلے یہ کر چکے ہیں انہوں نے کہاکہ ناسا کو اس سے بڑی چیزوں پر اپنی توجہ مرکوز کرنی چاہیے جیسے کہ مریخ چاند جس کا حصہ ہے، ٹرمپ کی ٹوئٹ پر دنیا بھر کے ٹوئٹر صارفین نے حیرت کا اظہار کیا اس لیے کہ چاند مریخ کا حصہ نہیں ہے۔