انتہا پسند ہندوئوں نے شاہ رخ سے بھارت چھوڑنے کا مطالبہ کردیا

June 10, 2019 1:38 pm0 commentsViews: 4

اداکار 2014کی ایک ویڈیو وائرل ہوگئی تھی
شاہ رخ نے کہا مودی وزیراعظم بنا تو ملک چھوڑ دوں گا
بعد میں معلوم ہوا کہ یہ ٹوئٹ جعلی تھی
نئی دہلی (آن لائن) نریندر مودی کے دوبارہ وزیراعظم بننے پر بھارت میں انتہا پسندوں نے بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان سے بھارت چھوڑنے کا مطالبہ کر دیا۔ 2014ء میں شاہ رخ خان کی ایک ٹویٹ وائرل ہوئی تھی جس میں انہوں نے کہا تھا ’میں دنیا کو چیلنج دیتا ہوں کہ اگر نریندر مودی وزیراعظم بنے تو میں نہ صرف ٹویٹر چھوڑ دوں گا بلکہ بھارت بھی ہمیشہ کے لیے چھوڑ دوں گا‘۔ بعدازاں معلوم ہوا کہ یہ ٹویٹ جعلی تھی اور کسی نے جعلی اکائونٹ سے شاہ رخ خان کے نام سے وائرل کی تھی۔ شاہ رخ خان نے اس ٹویٹ پر ردعمل دیتے ہوئے تصدیق کی تھی کہ انہوں نے ایسی کوئی ٹویٹ نہیں کی۔ تاہم اب ہندو انتہا پسندوں نے اس ٹویٹ پر شاہ رخ خان سے بھارت چھوڑنے کو کہا ہے۔