کراچی سے کوئٹہ جانیوالی بولان ایکسپریس حادثے سے بچ گئی

June 10, 2019 1:56 pm0 commentsViews: 3

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی سے کوئٹہ جانے والی بولان ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی۔ ریلوے حکام کے مطابق ریل گاڑی کی بوگیاں پٹڑی سے اترنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، حادثہ جنگ شاہی کے قریب پیش آیا جس کے بعد ٹریک پر ٹرینوں کی آمد و رفت معطل ہوگئی۔ ریلوے حکام نے ٹرین کو ٹریک پر لانے کے لیے حیدرآباد سے کرین منگوائی جس کی مدد سے ڈیڑھ گھنٹے بعد ٹریک کو بحال کرکے منزل کی جانب روانہ کر دیا گیا۔