نیو کراچی سے لاوارث ملنے والے بچے کو پولیس نے والدین کے حوالے کردیا

June 10, 2019 1:58 pm0 commentsViews: 6

کراچی (کرائم رپورٹر) نیو کراچی سے لاوارث حالت میں ملنے والے بچے کو پو لیس نے والدین کو تلاش کر کے ان کے حوالے کردیا۔تفصیلات کے مطابق نیو کراچی صنعتی ایریا کے علاقے سے پولیس کو ایک بچہ لاوارث حالت میں ملا جس کو پولیس نے تحویل میں لیتے ہو ئے تھانے منتقل کردیا ،ایس ایچ او راشد علی نے بتایا کہ بچے کی شناخت 8سالہ شاہد کے نام سے کی گئی اور بچے کی جانب سے نشاندہی پر اس کے والدین کو تلاش کیا گیا جو کہ گلشن اقبال جمالی گوٹھ کے رہائشی تھے اور ان سے رابطہ کر کے بچے کو حوالے کردیا گیا ہے۔