دورہ جنوری افریقہ کیلئے قومی انڈر19 کرکٹ ٹیم کا اعلان

June 10, 2019 2:01 pm0 commentsViews: 7

لاہور( اسپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ جنوبی افریقہ کیلئے قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ روحیل نذیر کو کپتان برقرار رکھا گیا ہے۔ ٹیم22جون سے7جولائی تک جنوبی افریقہ کا دورہ کریگی۔ سری لنکا کیخلاف سیریز جیتنے والی ٹیم میں5 تبدیلیاں کی گئی ہیں تاہم وکٹ کیپر بیسٹمین روحیل نذیر کو ٹیم کا کپتان برقرار رکھا گیا ہے۔ روحیل نذیر نے سری لنکا کیخلاف سیریز میں مین آف دی سیریز کا ایوارڈ بھی حاصل کیا تھا اور وہ5میچوں کی سیریز میں 320 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر ہے تھے۔