بھارت میں خشک سالی سے نجات کیلئے مینڈکوں کی شادی

June 11, 2019 1:05 pm0 commentsViews: 23

نئی دہلی( مانیٹرنگ ڈیسک) سب سے بڑی جمہوری حکومت کہلانے کا دعویدار ملک بھارت میں توہین پرستی کی ایک اور نئی مثال سامنے آگئی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹکاکے شہر اڈپی میں گزشتہ روز خشک سالی سے چھٹکارا پانے کیلئے مینڈکوں کی شادی کروادی گئی۔ شادی کی اس تقریب میں جہاں کسانوں کی بڑی تعداد نے حصہ لیا وہیں عورتیں اور بچے بھی شریک ہوئے اور خوش بھنگڑے ڈالے۔ اس موقع پر جہاں مینڈک دلہے کو خوب سجایا وہیں اس کی دلہن کو بھی سندور لگا کر سہاگن کا درجہ دیا گیا۔