احتجاج کی آڑ میں شرپسند عناصر کی کڑی نگرانی کی جائے ٗ آئی جی سندھ

June 11, 2019 1:06 pm0 commentsViews: 4

سکھر ٗ لاڑکانہ اور سندھ کے دیگر اضلاع میں پرامن احتجاجی شرکاء کی شرکاء کی سیکورٹی یقینی بنانے کیلئے افسران واہلکاروں کو ہدایت جاری کردی گئیں
کراچی(اسٹاف رپورٹر)آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام نے سکھر‘ لاڑکانہ اور سندھ کے دیگر اضلاع میں پر امن احتجاجی شرکاء کی سیکورٹی کو یقینی بنانے کی ہدایت جاری کردی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہآئی جی سندھ نے رینج‘ ڈسٹرکٹ اور زونز کی سطح پر سینئر پولیس افسران کو ہدایت دی ہے کہ وہ معروف سیاسی‘ سماجی اور مذہبی شخصیات سے روابط میں رہتے ہوئے احتجاج کو عملاً پر امن طور پر محفوظ بنانے کے اقدامات کو یقینی بنائیں اور اس موقع پر شرپسنداور قانون شکن عناصر کی کڑی نگرانی کرتے ہوئے موثر پولیس اقدامات کو ممکن بنایا جائے۔ دریں اثناء آصف زرداری کی گرفتاری کے بعد حکومت سندھ نے آج بروز منگل یوم سیاہ منانے اور سندھ بھر میں احتجاج کا اعلان کیا ہے جس کے پیش نظر کراچی پولیس کو بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ شہر میں امن و امان کے قیام اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے سیکورٹی کے فل پروف اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔