موبائل فون استعمال کرنے والوں کی تعداد 15 کروڑ 90 لاکھ24 ہزار سے تجاوز کر گئی

June 11, 2019 1:14 pm0 commentsViews: 6

اسلام آباد(اے پی پی)ملک میں موبائل فون استعمال کرنے والوں کی تعداد 15 کروڑ 90 لاکھ 24 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ پیر کو جاری ہونے والے اقتصادی سروے کے مطابق ملک میں مارچ 2019تک موبائل فون استعمال کرنے والوں کی تعداد 15 کروڑ 90 لاکھ 24 ہزار 257 ہو گئی ہے جبکہ ملک میں براڈبینڈ کنکشنز کی تعداد 6 کروڑ 82 لاکھ 44 ہزار 373، ٹیلیفونز کی تعداد 27 لاکھ 98 ہزار 606 تک پہنچ گئی ہے۔