جنوبی افریقا اور ویسٹ انڈیز کا میچ بارش کے باعث منسوخ

June 11, 2019 1:20 pm0 commentsViews: 2

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)کرکٹ ورلڈ کپ کا جنوبی افریقا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 15 واں میچ مسلسل بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا جس کے بعد دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیدیا گیا۔آئی سی سی ورلڈکپ کے 15ویں میچ میں ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن ہولڈر نے ٹاس جیت کرپہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔جنوبی افریقا کی جانب سے ہاشم آملہ اور ڈی کوک نے اننگز کا آغازکیا،ہاشم آملہ صرف 6 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے دونوں وکٹیں شیلڈن کوٹریل نے حاصل کیں۔گراؤنڈ اسٹاف نے کچھ دیر بارش رکنے پر میدان کو خشک کرکے کھیل کے قابل بنانے کی کوشش کی تاہم زیادہ وقت گزرنے کے باوجود میچ شروع نہ ہوسکا جس کے بعد میچ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔