ورلڈ کپ2019 پاکستان کو ہروانے کیلئے آئی سی سی نے چال چل دی

June 11, 2019 1:26 pm0 commentsViews: 5

پاک آسٹریلیا میچ میں فاسٹ بولرز کیلئے باؤنسی وکٹ تیار ‘میچ کے دوران بارش کا امکان
کینگروز کی ٹیم کو زیادہ فائدہ پہنچنے کا امکان‘قومی ٹیم کے بلے بازوں کو مشکلات کا سامنا
کپتان سرفرازکا بھارتی ٹیم کو اس کی پسند کی وکٹیں فراہم کیے جانے پر تحفظات کا اظہار
ٹاؤنٹن (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان کو ہروانے کیلئے آئی سی سی نے چال چل دی، پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان میچ میں فاسٹ باولرز کیلئے باؤنسی وکٹ تیار کر لی گئی، کینگروز کی ٹیم کو زیادہ فائدہ پہنچنے کا امکان۔تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز شیڈول پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان میچ سے قبل قومی ٹیم کیلئے تشویش ناک خبر سامنے آئی ہے۔بتایا گیا ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان میچ میں فاسٹ باولرز کیلئے باؤنسی وکٹ تیار کی گئی ہے۔ باؤنسی وکٹ کا کینگروز کی ٹیم کو زیادہ فائدہ پہنچنے کا امکان ہے۔ جبکہ میچ کے دوران بارش ہونے کا بھی امکان ہے۔ بارش والے موسم اور باونسی وکٹ کے باعث میچ کے دوران بلے بازوں، خاص کر قومی ٹیم کے بلے بازوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والے میچ کے لیے تیار کی گئی وکٹ پر گھاس موجود ہے اور امکان ہے کہ میچ میں فاسٹ بولرز کو مدد ملے گی۔ اس حوالے سے قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے بھی تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ سرفراز احمد نے بھارتی ٹیم کو اس کے پسند کی وکٹیں فراہم کیے جانے پر بھی تحفظات کا اظہار کیا ہے۔