جرائم کی سرپرستی کا الزام، SSP سائوتھ معطل

June 11, 2019 1:32 pm0 commentsViews: 10

پیر محمد شاہ کے بیٹر شاہد خٹک کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد اعلیٰ پولیس افسران نے نوٹس لے لیا تھا
کراچی ( کرائم رپورٹر )جرائم پیشہ افراد کی سر پرستی کا الزام،ایس ایس پی پیر محمد شاہ کو معطل کردیا گیا،ایس ایس پی پیر محمد شاہ کی جگہ شیراز نذیر کو ایس ایس پی ساوتھ تعینات کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق جرائم کی مبینہ سرپرستی کرنے پر ایس ایس پی سائوتھ کو معطل کردیا گیا، ذرائع کے مطابق ایس ایس پی پیر محمد شاہ کے بیٹر شاہد خٹک کی ویڈیو منظر عام پر آئی تھی، پیر محمد شاہ کی بھی بلڈر مافیا سے لین دین کی ویڈیو بھی منظر عام پر آئی تھی،ایس ایس پی شیراز نذیر کو ایس ایس سائوتھ تعینات کردیا گیا ہے،جبکہ ایس ایس پی سائوتھ پیر محمد شاہ کو سی پی او رپورٹ کرنے کے احکامات دیئے گئے ہیں،اس کے علاوہ ایس ایس پی ایسٹ ملیر ٹو ڈاکٹر فرخ رضا کو ایس ایس پی دادو تعینات کردیا گیا،ایس ایس پی دادو کیپٹن ریٹائر حیدر رضا کو ایس ایس پی ایسٹ ملیر ٹو تعینات کردیا گیا۔