آج صبح لیاقت آباد میں اغواء کے بعد نوجوان قتل

June 12, 2019 12:27 pm0 commentsViews: 12

مقتول عارف کو بندھانی کالونی میں صبح 4 بجے نامعلوم افراد گھر سے بلا کر لے گئے تھے
صبح ساڑھے 7 بجے گھر کے قریب سے سر میں گولی لگی لاش ملی، واقعہ ذاتی دشمنی لگتا ہے، پولیس
کراچی( کرائم رپورٹر) صبح سویرے لیاقت آباد بندھانی کالونی سے مغوی نوجوان کی سرپر گولی لگی لاش ملی‘ تفصیلات کے مطابق لیاقت آباد تھانے کی حدود بندھانی کالونی فرنیچر والی گلی نمبر7 سے 32 سالہ محمد عارف ولد محمد حسین کی لاش ملی اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر مقتول کی لاش کو پولیس کارروائی کیلئے تحویل میں لے کر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ مقتول کو صبح4بجے کے قریب2نامعلوم افراد نے گھر سے باہر بلوا کر اپنے ساتھ لے گئے تھے بعد ازاں صبح7:30 بجے گھر کے قریب سے لاش ملی مقتول کو سر پر گولی مار کر ہلاک کیا گیا ہے اور مقتول کے سر پر کالے رنگ کانقاب پہنا رکھا تھا تاہم جائے وقوعہ سے گولی کا کوئی خو ل بھی نہیں ملا جبکہ ابتدائی تحقیقات کے دوران واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔