اگلا نمبر شاہد خاقان کا ہے جلد گرفتار ہوجائیں گے فیصل واوڈا

June 12, 2019 12:29 pm0 commentsViews: 2

ایل این جی کیس میں ان کیخلاف اہم ثبوت موجود ہیں
اہم شواہد کو جلد میڈیا کے سامنے پیش کیا جائے گا
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی جلد گرفتاری کی پیشگوئی کردی۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ اگلا نمبر سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا ہے، وہ جلد گرفتار ہوجائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایل این جی کیس میں ہم بہت سی چیزیں پریس کے سامنے لائیں گے۔گزشتہ روز سابق صدر آصف علی زرداری کو نیب نے منی لانڈرنگ کیس میں زرداری ہائوس اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا تھا۔آٓج ن لیگ کے نائب صدر حمزہ شہباز کو نیب ٹیم نے لاہور ہائی کورٹ سے ضمانت مسترد ہونے پر گرفتار کیا۔