سندھ ہائی کورٹ گذری میں سرکاری کوارٹر پر قبضے کیخلاف فریقین کو نوٹس جاری

June 12, 2019 12:42 pm0 commentsViews: 4

صوبائی حکومت، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی، کے ایم سی و دیگر کو 9 جولائی تک جواب جمع کرانے کا حکم
پی اینڈ ٹی کالونی میں میرے گھر پر قبضہ مافیا کوارٹر گرا کر بلند عمارت تعمیر کررہی ہے، درخواست گزار
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے کراچی گذری کے علاقے پی اینڈ ٹی کالونی میں سرکاری کوارٹر پر قبضے کرنے سے متعلق دائر درخواست پر حکومت سندھ، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی، کے ایم سی و دیگر کو نوٹسز جاری کر دیے، عدالت نے فریقین کو 9 جولائی تک جواب جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔ درخواست گزار عرفان عزیز نے عدالت کو بتایا میں سرکاری ملازم ہوں اور پی اینڈ ٹی کالونی کا رہائشی ہوں، میرے گھر پر قبضہ مافیا کوارٹر گرا کر بلند عمارت تعمیر کر رہی ہے۔ وکیل عرفان عزیز نے کہاکہ سرکاری کوارٹر پر عمارت بنا کر فروخت کرنا سرکاری اداروں کی نااہلی ہے۔