ورلڈکپ پاکستان آج دفاعی چیمپئن آسٹریلیا سے ٹکرائے گا

June 12, 2019 12:43 pm0 commentsViews: 2

قومی ٹیم آج مثبت کرکٹ کا مظاہرہ کرے گی جو اس نے انگلینڈ کیخلاف دکھایا تھا، سرفراز احمد
پاکستانی وقت کے مطابق دن ڈھائی بجے میچ شروع ہوگا تاہم بارش سے متاثر ہونے کا بھی قوی امکان ہے
ٹائونٹن (اسپورٹس ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے زیراہتمام عالمی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم اپنا چوتھا میچ آج عالمی چیمپئن آسٹریلیا کے خلاف ٹائونٹن میں کھیلے گی، پاکستانی وقت کے مطابق میچ ڈھائی بجے شروع ہوگا۔ ٹائونٹن میں پاکستان آسٹریلیا کے درمیان میچ بارش سے متاثر ہونے کا شدید امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق رات بھر جاری رہنے والی بارش اب تھم گئی ہے تاہم گہرے بادل موجود ہیں اور بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ کپتان سرفراز احمد کے مطابق پاکستانی ٹیم بدھ کو آسٹریلیا کے خلاف ورلڈ کپ میچ میں اسی جارح مزاجی اور مثبت کرکٹ کا مظاہرہ کرے گی جو اس نے انگلینڈ کے خلاف ناٹنگھم میں ہونے والے میچ میں دکھائی۔ سرفراز احمد نے کہاکہ ان کی خواہش تھی کہ آسٹریلیا کے خلاف میچ میں وہ فتوحات کے ساتھ میدان میں اتریں تاہم موسم پر کسی کا زور نہیں۔