سورج غصہ دکھانے لگا ٗ کراچی میں 3روزہ ہیٹ ویو کی پیشگوئی

June 12, 2019 12:42 pm0 commentsViews: 4

بحیرہ عرب میں بننے والا سمندری طوفان کراچی سے 11سو کلومیٹر دور مشرقی بحیرہ عرب میں موجود ٗ اگلے 24گھنٹوں میں سائیکلون میں تبدیل ہوجائیگا
ساحلی علاقوں کو طوفان کا خطرہ ہے کراچی کو کوئی خطرہ نہیں ٗ طوفان بھارت کے ساحلوں سے ٹکرائے گا ٗ محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سورج غصہ دکھانے لگا، محکمہ موسمیات نے کراچی میں 3 روزہ ہیٹ ویو کی پیشگوئی کردی۔ سمندری طوفان بھارت کے ساحلوں سے ٹکرائے گا۔ تفصیلات کے مطابق بحیرہ عرب میں بننے والا سمندری طوفان کراچی سے 11 سو کلومیٹر دور مشرقی بحیرہ عرب میں موجود ہے جبکہ طوفان سے کراچی کو کوئی خطرہ نہیں ہے، تاہم محکمہ موسمیات کی جانب سے سمندری طوفان کے باعث کراچی میں 3 روزہ ہیٹ ویو کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ کراچی سے 1100 کلومیٹر دور جنوبی بحیرہ عرب میں ہوا کا شدید کم دبائو سمندری طوفان میں تبدیل ہو گیا ہے جوکہ اگلے 24 گھنٹوں میں انتہائی طاقتور سائیکلون میں تبدیل ہو جائے گا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ساحلی علاقوں کو طوفان کا خطرہ ہے لیکن کراچی کو کوئی خطرہ نہیں ہے، طوفان بھارت کے ساحلوں سے ٹکرائے گا۔