سینئر ٹی وی اداکار شبیر رانا عارضہ قلب کے باعث اسپتال میں داخل

June 12, 2019 12:48 pm0 commentsViews: 5

کراچی (کلچرل رپورٹر) ٹی وی کے مقبول سینئر اداکار شبیر رانا عارضہ قلب میں مبتلا، کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں دوست احباب اور چاہنے والوں سے دعائے صحت کی اپیل کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی ویژن کے سینئر اداکار شبر رانا کو عید کے پہلے روز دل کا دورہ پڑا جس کے باعث انہیں فوری طور پر مقامی اسپتال لایا گیا جہاں ان کو طبی امداد دی گئی، طبیعت میں بہتری نہ آنے کی وجہ سے انہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل کر دیا گیا ہے، ان کی طبیعت خرابی کی اطلاع ملتے ہی ان کے چاہنے والوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے دعائے صحت کی اپیل کی ہے۔