سرکاری املاک کو نقصان پہنچا تو سخت ایکشن ہوگا ‘چیف سلیکٹر سندھ

June 12, 2019 12:52 pm0 commentsViews: 2

کراچی(اسٹاف رپورٹر) چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے قائدین اور رہنمائوں کی گرفتاری پر اگر کوئی رد عمل احتجاج کی صورت میں ظاہر کیا گیا اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا گیا تو قانون کے مطابق ایکشن لیا جائیگا۔ انہوں نے یہ بات منگل کو ایف پی سی سی آئی کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو اور خطاب کے دوران کہی انہوں نے کہا کہ امن کا قیام ہماری اولین ترجیح ہے۔