پاکستان میں گدھوں اور بھینسوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ

June 12, 2019 12:54 pm0 commentsViews: 37

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) رواں مالی سال کے دوران ملک میں گدھوں اور بھینسوں کی تعدادمیں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اقتصادی سروے کے مطابق رواں برس ملک میں گدھوں کی تعداد میں گزشتہ برس کے مقابلے میں ایک لاکھ کا اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ سال ملک میں گدھوں کی مجموعی تعداد35لاکھ تھی۔