کوسٹ گارڈ کی کارروائی کروڑوں مالیت کی منشیات برآمد

June 12, 2019 1:12 pm0 commentsViews: 2

کراچی (کرائم رپورٹر ) پاکستان کوسٹ گارڈز نے وندربلوچستان کے قریب واقع ناکہ کھاری چیک پوسٹ پر دوران چیکنگ ڈبل ڈور گاڑی میں سیٹوں کے نیچے چھپائی گئی20 کلو گرام اعلی کوالٹی کی حشیش برآ مدکرکے ایک شخص کو گرفتار کر لیا، پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت تقر یبا 21.14ملین روپے کے لگ بھگ ہے،جبکہ ایک اور کاروائی کے دوران 08تارکین وطن گرفتارکیے ،یہ تمام پاکستانی شہری ہیں اور غیر قانونی طور پربیرون ملک جانیکی کوشش کر رہے تھے،برآمد شدہ منشیات، ڈبل ڈور گاڑی،ایک اسمگلر اور 08تارکین وطن کو حراست میں لے کر مزید تفتیش جاری ہے،ترجمان نے کہا کہ پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے، پاکستان کوسٹ گارڈز ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کر تی رہے گی۔