پیر محمد شاہ اے آئی جی ایڈمن اور ایس پی مدد گار15 تعینات

June 12, 2019 1:12 pm0 commentsViews: 8

کراچی (کرائم رپورٹر ) آئی جی سندھ نے ایک حکمنامے کے تحت گریڈ19کے ا فسر سید پیر محمد شاہ کو اے آئی جی ایڈمن سندھ تعینات کرنے اور ایس پی مددگار 15کراچی کا اضافی چارج دینے کے احکامات جاری کر دیے،یادرہے کہ ایس ایس پی پیر محمد شاہ کو گزشتہ روز ہی جرائم پیشہ افراد کی مبینہ سرپرستی کے الزام میں ضلع سائوتھ ایس ایس پی کے عہدے سے معطل کیا تھا،مگر ناگریز وجوہات کی بنا پر ایک بار پھر انہیں تعیناتی کے ساتھ مددگار 15 کا اضافی چارج بھی دے دیا گیا ہے۔