احتساب عدالت پہنچنے پر زرداری کا ڈان والا انداز

June 12, 2019 1:09 pm0 commentsViews: 39

سابق صدر نے عدالت کے اندر بیٹھ کر سگریٹ سْلگا لیااور خوب کش لگائے
میری گرفتاری پریشر ٹیکٹکس ہیںجو تھرڈ ورلڈ ممالک میں سیاست کا حسن ہے
عدالت تب ہوتی ہے جب جج بیٹھا ہو‘ صحافی کے سوال پر سابق صدر کا جواب
فاروق ایچ نائیک نے منع کیا توپی پی شریک چیئرمین نے سگریٹ بْجھا دیا
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) احتساب عدالت میں داخل ہوتے ہی آصف علی زرداری نے ڈان کا انداز اپنا لیا اور جج کے آنے سے قبل سگریٹ سْلگا لیا۔ آصف علی زرداری نے سگریٹ کے کش لگائے جس کے بعد فاروق ایچ نائیک نے انہیں منع کیا تو انہوں نے سگریٹ بْجھا دیا۔صحافی نے کمرہ عدالت میں سگریٹ سْلگانے سے متعلق سوال کیا تو انہوں نے کہا کہ عدالت تب ہوتی ہے جب جج بیٹھا ہو۔ میری گرفتاری پریشر ٹیکٹکس ہیں۔ گرفتاری تھرڈ ورلڈ ممالک میں سیاست کا حسن ہے۔خیال رہے کہ گذشتہ روز بھی جب آصف علی زرداری کو نیب ہیڈ کوارٹر منتقل کیاگیا تھا تو وہ پریشان نہیں تھے اور مسلسل مْسکرا رہے تھے جس پر ویڈیو بنانے والے نے ان سے سوال کیا کہ صدر صاحب آپ تو ہنس رہے ہیں، کیا آپ کے ضمیر پر کوئی بوجھ نہیں ہے؟ کیونکہ یہاں تو جو بھی آتا ہے رو لیتا ہے۔جس پر آصف علی زرداری نے ایک زور دار قہقہہ لگایا اور کمرے کے اندر داخل ہو گئے۔