وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ14جون کو سندھ کا بجٹ پیش کریں گے

June 12, 2019 1:11 pm0 commentsViews: 11

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ کیلئے آئندہ مالی سال2019-2020 کا صوبائی بجٹ 14جون سہ پہر تین بجے سندھ اسمبلی میں پیش کیا جائیگا۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ جن کے پاس وزارت خزانہ کا قلمدان بھی ہے۔ ایوان میں صوبائی بجٹ پیش کریں گے جبکہ توقع ہے کہ ہفتے کو پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس منعقد ہوگی جس میں آئندہ مالی سال کے صوبائی بجٹ کے اہم نکات اور خاص خاص باتوں کی وضاحت کی جائیگی۔