مدینہ کالونی میں گیس سلنڈر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا، ایک شخص زخمی

June 12, 2019 1:14 pm0 commentsViews: 4

کراچی ( کرائم رپورٹر )مدینہ کالونی میں سلنڈرزوردار دھماکے سے پھٹ گیا علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا، ایک شخص زخمی ہوا۔تفصیلات کے مطابق مدینہ کالونی کے علاقے سوات کالونی مل ایریاکے قریب ویلڈنگ کی دکان میں زودار دھماکہ ہو گیا ،جس کی آواز علاقے میں دور تک سنی گئی اور قریبی علاقے میں خوف وہراس پھیل گیاجبکہ دھماکے کے نتیجے میں دکان میں کام کرنے والاایک شخص زخمی ہوگیا ، جس کو طبی امدار کیلئے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ، جہاں پر زخمی کی شناخت 50سالہ امجد کے نام سے ہوئی ، پولیس کے مطابق ویلڈنگ کی دکان میں گیس سلنڈر میں دھماکہ ہونے سے حادثہ پیش آیا۔