جعلی وزٹ ویزے پر کینیڈا جانیوالا خاندان گرفتار

June 12, 2019 1:16 pm0 commentsViews: 4

کراچی(کرائم ڈیسک) ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سیل نے جعلی وزٹ ویزے پر کینیڈا جانے والے ایک خاندان کو گرفتار کرلیا۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سیل نے میانمار سے تعلق رکھنے والے اسماعیل ولی اللہ ‘فہد ولی اللہ ‘ محمد فہد بیگم اسماعیل ولی اللہ اور ان کی ایک سالہ بیٹی تائف اسماعیل بنت اسماعیل ولی اللہ کو جعلی ویزے پر سفر کے الزام میں گرفتار کرکے ایف آئی اے انسداد اسمگلنگ سیل منتقل کرکے ان کیخلاف مقدمہ نمبر203/19 فارن ایکٹ کی دفعات کے تحت درج کرلیا گیا۔