پولیس پر بم حملوں میں ملوث 3گینگ وار کارندے گرفتار

June 12, 2019 1:16 pm0 commentsViews: 4

عزیر گروپ کے کار ندوں کی گرفتار ی ٗ بہادر آباد سے عمل میں آئی ٗ مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی
سرسید پولیس نے مختلف کارروائیوں میں پانچ ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا ٗ چنیسر گوٹھ سے منشیات فروش پکڑا گیا
کراچی( کرائم رپورٹر) صبح سویرے بہادر آباد‘ بغدادی‘ سرسید‘ پاک کالونی‘ گلبہار اور شاہ فیصل کالونی پولیس کے چھاپے‘ پولیس پر دستی بم حملوں میں ملوث لیاری گینگ وار عذیر گروپ کے 3 کارندوں سمیت 14 ملزمان گرفتار‘تفصیلات کے مطابق بہادر آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے3 ملزمان ظہیر‘ کامران اور انور کو گرفتار کرکے قبضے سے2 ٹی ٹی پستول اور3کلو چرس برآمد کرلی پولیس کے مطابق ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار عذیر گروپ سے اور ملزم ظہیر کسی کو چرس کی سپلائی دینے آیا تھا کہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو دیگر ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا تاہم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی جبکہ بغدادی پولیس نے ملزم شاکر‘ سرسید پولیس نے2 مختلف کارروائیوں کے دوران5 ملزمان فہیم ‘گل تاج عرف گلو‘ منور‘ اللہ دتہ عرف راشد باب اور ذین کو گرفتار کرکے قبضے سے اسلحہ اور سامان برآمد کرلیا ادھر محمود آباد پولیس نے چنیسر گوٹھ سے منشیات فروش ملزم محمد علی‘ پاک کالونی سے بہادر ‘گلبہار سے2 ملزمان فیاض اور کامران اور شاہ فیصل کالونی سے سکندر کو گرفتار کرلیا تاہم گرفتار ملزمان کیخلاف مختلف نوعیت کے مقدمات درج کرلئے گئے۔