ٹھٹھہ کیٹی بندرنہر میں باپ بیٹا ڈوب کر لاپتہ

June 12, 2019 1:17 pm0 commentsViews: 6

سخت جدوجہد کے بعد ایدھی کے غوطہ خوروں نے 14سالہ بیٹے بلاول کی لاش نکال لی
والد مقبول کی تلاش جاری ٗ دونوں باپ بیٹا نیوکراچی کے رہائشی ہیں ٗ ریسکیو حکام
کراچی(اسٹاف رپورٹر) ٹھٹھہ کیٹی بندر نہر میں باپ بیٹا نہاتے ہوئے ڈوب کر لاپتہ ہوگئے ۔سخت جدوجہد کے بعد ایدھی کے غوطہ خوروں نے14 سالہ بیٹے بلاول کی لاش نکال لی۔ تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ کیٹی بندر نہر میں نہاتے ہوئے2 افراد ڈوب کر لاپتہ ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس نے موقع پرپہنچ کر ایدھی بحری خدمات کے غوطہ خوروں کو طلب کرکے لاپتہ ہونیوالوں کی تلاش شروع کردی اور سخت جدوجہد کے بعد ایدھی کے غوطہ خوروں نے ایک نوجوان کی لاش نکال کر قریبی اسپتال پہنچائی جہاں متوفی کی شناخت14 سالہ بلاول کے نام سے ہوئی ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ نہر میں متوفی بلاول کا والد مقبول بھی ڈوبا ہے جس کی تلاش جاری ہے۔دونوں باپ بیٹا نیو کراچی کے رہائشی ہیں۔