پاکستانی فنکاروں پر پابندی: ہم دنیا کو بتا رہے ہیں بھارت کتنا خوفناک ملک ہے ٗ دیا مرزا

June 12, 2019 1:20 pm0 commentsViews: 9

فن ہمیشہ خوف کے ہاتھوں متاثر ہوتا ہے
بھارتی اداکارہ نے پابندیوں کیخلاف آواز اٹھادی
ممبئی( نیٹ نیوز) بالی ووڈ اداکارہ دیا مرزا بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستانی فنکاروں پر پابندی کیخلاف پھٹ پڑیں اور بھارتی حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ اداکارہ دیا مرزا نے نئی ویب سیریز ’’ کافر‘‘ کی لانچنگ تقریب کے دوران پاکستانی فنکاروںپر لگائی جانے والی پابندی کیخلاف آواز اٹھائی ہے اور اس پابندی کو دونوں ممالک کیلئے نقصان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس پابندی سے ہم دنیا کو یہ بتارہے ہیں کہ بھارت کتنا خوفناک ملک ہے۔ دیا مرزا نے کہا کہ فن ہمیشہ خوف کے ہاتھوں متاثر ہوتا ہے اور اسے خوف سے نقصان پہنچتا ہے لیکن خوف ہی کی وجہ سے آرٹ دوبارہ متحد و توانا ہوتی ہے۔ مجھے یقین ہے ہم پر تھوپے گئے تعصبات صرف ہمیں ہی اپنے ہمسایوں سے دور نہیں کریں گے بلکہ ہمارے ہمسایوں کو بھی ہم سے دور کردیں گے۔ دیا مرزا نے کہا کہ ہم نے خود کو رابطے اور تبادلے کے موقع س محروم کردیا ہے ہم دنیا کو صرف یہ دکھارہے ہیں کہ ہم کتنے بھیانک ہیں۔