چھوٹے تاجروں نے بجٹ مسترد کردیا مہنگائی کا طوفان آئے گا، ردعمل

June 12, 2019 1:26 pm0 commentsViews: 11

ملک کی خراب معیشت کے باعث کاروبار ٹھپ تھا اب مزید خراب ہوگا، عام آدمی پر مزید ٹیکسوں کا بوجھ ڈال دیا گیا ہے
تاجروں کو سخت مایوسی ہوئی ہے، محمد ارشد، کاشف صابرانی، احسان گجر، سعید حنفیہ، احمد شمسی و دیگر رہنمائوں کا بجٹ پر اظہارِ خیال
کراچی( کامرس رپورٹر)وفاقی بجٹ 20۔2019۔ کوچھوٹے تاجروں نے بھی مسترد کردیا اور اس کو عوام دشمن قرار دیا تاجربرادری کا کہناہے عمران خان کی حکومت نے آئی ایم ایف کی تمام شرائط کو سرخم تسلیم کرتے ہوئے اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ اورمزید ٹیکسوں کا بوجھ عام آدمی پر ڈال دیا موجودہ بجٹ سے ملک میں مہنگائی کا طوفان آئے گا ملک کی خراب معیشت کے باعث کاروبار ٹھپ تھا اب مزید خراب ہوگا پی ٹی آئی کی حکومت کو ہوش کے ناخن لینا چاہیئے ان خیالات کا تاجر برادری کی مختلف تنظیموں کے رہنمائوں نے وفاقی بجٹ پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کیاسندھ تاجراتحاد کے رہنما اورآل پاکستان جیولری اینڈ مینوفیکچرز ایسوسی ایشن کے چئیرمین محمد ارشد نے کہا ہے موجودہ حکومت نے آئی ایم ایف کے سامنے سرخم تسلیم کرتے ہوئے عوام دشمن بجٹ پیش کیا جس کو کراچی کی تاجر برادری یکسر مسترد کرتی ہے آل پاکستان ٹمبر ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے سندھ تاجراتحاد کے سینئر وائس چئیرمین کاشف صابرانی نے کہا کہ وفاقی بجٹ سے تاجر برادری نے جو امیدیں وابستہ کی تھیں وہ پوری نہ ہوسکیں تاجروں کو سخت مایوسی ہوئی کیونکہ ہمیشہ کی اس بار بھی سب الٹ ہوگیا وفاقی بجٹ میں جواعلانات ہوئے اس سے بیروزگاراورمہنگائی بڑھے گی کراچی موٹرسائیکل ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر محمد احسان گجر نے کہاکہ ہمیشہ کی طرح یہ بجٹ بھی عوام اور غریب دشمن ہے اس وقت ملکی معیشت تباہ حال ہے ڈالر کی اونچی اڑان ہے لوگوں کی قوت خریدنہ ہونے کے برابر ہیعیدالفطر پر خریدوفروخت آدھی سے بھی آدھی رہی ہے بیروزگاری اور مہنگائی میں روزبروز اضافہ ہورہاہے لوگ فاقہ کشی پر مجبور ہیںآل سٹی تاجر اتحاد ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری محمد احمد شمسی نے کہاکہ وفاقی بجٹ میں بہت زیادہ ٹیکسز لگادیے انکم ٹیکس میں جوچھوٹ دی گئی تھی وہ واپس لے لی اس سے لوگوں کا ٹیکس نیٹ سے بھاگنے کا رجحان بڑھے گااس وقت جو12لاکھ ٹیکس ادا کرنے والے ہیں ان پر ٹیکسوں کا مزید بوجھ پڑھے گا ۔آل سٹی تاجراتحاد کے رہنمااورآل پاکستان ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین محمد سعید حنیفہ نے کہاکہ وفاقی بجٹ عوام دشمن بجٹ ہے جس کے اثرات آنا شروع ہونگے اس ملکی معیشت تباہ حال ہے کاروبار ٹھپ ہے پھر بھی حکومت نے ٹیکسوں کا مزید بوجھ ڈالا گیا جس سے صورت مزید ابتر ہوگی تاجر رہنما حکیم خان نے کہاکہ وفاقی بجٹ انسان دوست نہیں بلکہ عوام دشمن ہے اس سے ملک میں بے روزگاری بڑھے گی آل حیدری بزنس ٹریڈرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر محمد سعید اورانجمن تاجران سندھ کے سینئر نائب صدر حاجی جاوید قریشی نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے جو بجٹ پیش کیا گیا ہے اسکو ملک بھر کی تاجر برادری یکساں مسترد کرتی ہے۔ جنرل سیکرٹری زولوجیکل گارڈن مارکیٹ آصف شہزاد نے کہاہے کہ تاجربرادری وفاقی بجٹ کو یکسر مسترد کرتی ہے اس سے منہگائی اور بیروزگاری میں اضافہ ہوگا عوام پر مزید ٹیکسوں کا بوجھ لاد دیا گیا۔