مسلم لیگ (ن) کا14جون کو سندھ بھر میں احتجاج کا اعلان

June 12, 2019 1:23 pm0 commentsViews: 2

کراچی(اسٹاف رپورٹر) مسلم لیگ (ن) سندھ نے جمعہ14 جون کو صوبے بھر میں یوم احتجاج کا اعلان کردیا۔ مسلم لیگ (ن) سندھ کے رہنما شاہ محمد شاہ کا کہنا ہے کہ وفاقی بجٹ میں عوام پر اضافی ٹیکسز کیخلاف مہنگائی‘ بیروزگاری‘ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ساتھ ناانصافی‘ نیب کی طرف سے انتقامی کارروائیوں میں سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں کی گرفتاریوں کیخلاف جمعہ14 جون شام4بجے سندھ کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں احتجاجی مظاہرے کئے جائینگے۔