بنگلہ دیش‘ سری لنکا کا میچ بھی بارش کی نذر‘ شائقین مایوس

June 12, 2019 1:24 pm0 commentsViews: 2

برسٹل( مانیٹرنگ ڈیسک) ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش اور سری لنکا کے درمیان میچ بھی بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا ہے اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا ہے۔ بارش کے باعث اب تک ایونٹ کے2میچز متاثر ہوچکے ہیں جس کی وجہ سے شائقین کو کافی مایوسی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ برسٹل کا کائونٹی گرائونڈ گیلا ہونے کی وجہ سے بنگلہ دیش اور سری لنکا کے میچ کا ٹاس بھی نہ ہوسکا ہے جس سے شائقین میںمایوسی پھیل گئی۔