بیس ہزار سے زائد رقم کے بجلی بلوں پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز

June 12, 2019 1:28 pm0 commentsViews: 25

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر) کی جانب سے بیوٹی پارلر سے انکم ٹیکس اکٹھا کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ بجٹ میں جن صارفین کا بجلی کا بل20ہزار روپے ماہانہ سے زائد ہوگا ان پر ٹیکس عائد کرنے‘ نان فائلرز انڈسٹریل اور کمرشل صارفین پر انکم ٹیکس کی شرح25 فیصد کرنے ‘زرعی آمدن پر چھوٹ صرف ٹیکس فائلرز کو فراہم کرنے کے علاوہ کمرشل اور انڈسٹریل صارفین پر سیلز ٹیکس کی شرح5سے بڑھا کر20فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔